Sunday, 7 April 2013



نیویارک…این جی ٹی…آج کل جسے دیکھو فٹنس کی فکر میں مبتلا ہے اب پِلے کو ہی دیکھ لیجئے جوٹریڈ مل پر ڈیڈی کو ایکسر سائز کرتے دیکھ کر مشین پرچڑھنے کی کوشش میں مصروف ہو گیا۔ کیوٹ ننھا کتا ابھی چھوٹا سا ہے اور اسے ورزش کرنے کی فکر ستانے لگی ہے جو اپنے ڈیڈی کی طرح ٹریڈ مل پر ایکسر سائز کرنا چاہتا ہے لیکن ٹریڈ مل پر جیسے ہی چڑھتا ہے فوراً گِر جاتا ہے۔ بے چارہ بھولا بھالا پِلا ٹریڈ مل کی رفتار کا ساتھ نہیں دے پاتا اور بار بار پھسلنے کے باوجود ہمت نہیں ہارتا۔ ایکسر سائز کی کوشش کرتے اس پپی کی ویڈیو آن لائن بیحد مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment