Wednesday, 24 April 2013



نئی دہلی…این جی ٹی…دنیا بھر میں بچوں کو تفریح فراہم کر نے والے چھوٹے بڑے جھولوں کوبرقی طاقت سے چلایا جاتا ہے لیکن بھارت کے شہر نئی دہلی میں صورتحال بالکل مختلف ہے۔ایک پہیے کی شکل والے دیوہیکل جھولوں کو بجلی کے بجائے انسان ،مشینیں بن کر، اپنی جسمانی طاقت سے حرکت دے کر چلاتے ہیں ۔اس جھولے کے اندر ایک یا اس سے زائد افراد کھڑے ہو کر اپنے ہاتھ اور پاؤں کو چلا کر اپنی جسمانی طاقت سے اس جھولے کو گھماتے اور بچوں کو تفریح فراہم کر تے نظر آتے ہیں ۔لو ہے سے بنے اس جھولے کو حرکت دینا انسانی جسم کیلئے ناصرف دشواربلکہ اذیت ناک بھی ہے تاہم بجلی اور سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے یہ غریب افراد مجبوراً دن میں کئی مرتبہ اپنی جان کو جھوکھم میں ڈال کر اس جھولے کو چلاتے اور بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں

0 comments:

Post a Comment