فیصل
آباد…انتخابی مہم میں صرف 5 ضرب 3 فٹ کے بورڈ لگائے جاسکتے ہیں، الیکشن
کمیشن کی پابندی کے باوجود فیصل آباد میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے
امیدوارں کے بڑے سائز کے اشتہاری بورڈز انتخابی ضابطہ اخلاق کا منہ چڑا رہے
ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کو پابند کیا ہے کہ انتخابی مہم
کے دوران تشہیر کے لیے پانچ ضرب تین فٹ سے زیادہ سائز کے ہورڈنگ بورڈز
نہیں لگائے جا سکتے لیکن فیصل آباد میں اس پابند ی کو ہوا میں اڑا دیا گیا
ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے امیداوروں نے اپنے حلقہ انتخاب میں بڑے
سائز کے تشہیری بورڈز لگا رکھے ہیں جن میں پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا
ثناء اللہ کے بورڈ سب سے نمایاں ہیں۔
Tuesday, 9 April 2013
پابندی کے باوجود ن لیگ اور پی پی امیدواروں کے بڑے اشتہاری بورڈ
Posted by Unknown on 21:45 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment