کراچی…دبئی
سے آنے والے چارٹرڈ طیارے کے ذریعہ اعلی نسل کے 150 پاکستانی اونٹ کراچی
سے خلیجی ریاست منتقل کردیئے گے۔ذرائع کے مطابق ان اونٹوں کو غیرقانونی طور
پر پاکستان سے باہر لے جایا گیا ہے۔ایروپورٹ ذرائع کے مطابق چارٹرڈ بوئنگ
747 طیار ہ آج صبح دبئی سے کراچی پہنچا تھا اور اس کے ذریعہ تقریبا اعلی
نسل کے تقریبا 150 پاکستانی اونٹ کو لے جایا گیا ، ان اونٹوں کو بیرون ملک
لے جانے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت نہیں لی گئی ، اس کے علاوہ
کسٹمز ، اے این ایف ، اور دیگر اداروں سے بھی نہ تو کلئیرنس لی گء اور نہ
ہی مقررہ فیس ادا کی گئی ، ایک اعلی سی اے اے اہلکار کے مطابق سول ایوی
ایشن اتھارٹی اور ایرپورٹ سیکورٹی فورس کے بعض افسران کی ملی بھگت سے
اونٹوں سے بھرے ٹرک اور کرین ایرپورٹ کے اندر پہنچی۔ایرپورٹ کے متعلقہ
اہلکاروں نے روکنے کی کوشیش کی تو ایک اعلی افسر نے عملے کو یہ کہ کارروائی
سے روک دیا کہ ڈائریکٹر جنرل سی اے اے نے اجازت دی ہے ، تاہم سی اے اے کے
ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے
پاکستانی اونٹوں کو بیرون ملک لے جانے کی اجازت نہیں دی۔ صرف چارٹرڈ طیارے
کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی تھی۔
Tuesday, 9 April 2013
پاکستان سے159اعلیٰ نسل کے اُونٹ خلیجی ریاست منتقل کردیئے گئے
Posted by Unknown on 21:47 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment