دنیا
بھر میں ایسے کھلاڑیوں کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کرنے کے لئے اپنی زندگی
داؤ پرلگانے سے بھی نہیں گھبراتے اور بعض اوقات اس خواہش کی تکمیل میں اپنی
جان کی بازی بھی ہار جاتے ہیں۔ایسا ہی کچھ ہوا بھارت میں جب ایک ماہر
بھارتی کرتب باز اپنے بالوں کے ذریعے لوہے کی تار پر لٹک کر دریا کا پل پار
کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران دل کا دورہ
پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا ۔پچاس سالہ سلندرا ناتھ رائے اپنے سَر کے
بالوں کے ذریعے لٹک کر پل کے آدھے ہی رستے میں پہنچا تھا کہ اسکے بالوں کی
چٹیا تار سے منسلک پہیوں میں پھنس گئی۔ پچیس منٹ تک یہ اپنے بالوں کو اس
مشکل سے آزاد کروانے کی ناکام کوشش میں مصروف رہا لیکن اسے کامیابی نہ مل
سکی اور اسی حالت میں گھبراہٹ کے باعث سینکڑوں تما شائیوں کے سامنے تار سے
لٹکتے ہوئے ہی اسے دل کا دورہ پڑگیا۔ دریا سے دس ہزار فٹ کی بلندی پر لٹکے
ہوئے اس کر تب باز تک ریسکیو ٹیم کو اس کی مدد کیلئے پہنچنے میں کافی دقت
کا سامنا کر نا پڑا تاہم اسی تاخیر کے باعث یہ اسے بچانہیں سکے اور وہ دم
توڑ گیا۔
Tuesday, 30 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment