Sunday, 7 April 2013



سنگاپور… این جی ٹی… سنگاپور میں گزشتہ دنوں دنیا کے سب سے بڑے تازے پانی سے بھرے ایکوریم کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ دریاؤں کی تھیم پر قائم کیا گیاایشیا کا سب سے پہلاوائلڈ لائف پارک ریور سفاری 12ہیکڑ رقبے پر محیط ہے جس میں دنیا بھرکے معروف دریاؤں سے لائے گئے دریائی جانوروں کی آماجگاہیں خصوصی طور پر تیار کی گئی ہیں۔ریور سفاری کے ایکوریم کے ٹینک کاحجم2ہزار کیوبک میٹرزہے جبکہ یہاں آنے والے مہمانوں کے لیے بنائی گئی شیشے کی ونڈو12میٹر لمبی اور4میٹر بڑی ہے جسکے تحت اس دنیا کا سب سے بڑا تازہ پانی کا ایکوریم تسلیم کرلیا گیا ہے۔گنیز ریکارڈ بکس میں دنیا کے سب سے بڑے فریش واٹر ایکوریم کی حیثیت سے شامل کیے گئے اس تھیم پارک میں داخلہ فیس15سے20پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment