ممبئی…66ویں
کانس فلم فیسٹیول کی جیوری کا حصہ منتخب ہونے پر بھارتی اداکارہ ودیا بالن
نے خوشی کا اظہار کیا ہے ،ودیا بالن کا کہنا ہے کہ کانس فلم فیسٹیول کے
ججوں کے پینل کا حصہ منتخب ہونا ان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور وہ
امید کرتی ہیں کہ اپنے فرائض باخوبی نبھا پائیں گی۔ ان کے مطابق بالی ووڈ
کے 100 سال مکمل ہونے پر اس انڈسٹری کا حصہ ہونا اور پھر اس انڈسٹری کی
دنیا کے سب سے مقبول فلمی میلے میں نمائندگی کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔
ودیا کا کہنا ہے کہ اس سال کانس میلے میں شامل بھارتی فلموں سے ان کی کئی
امیدیں جڑی ہیں۔کانس فلم فیسٹیول 15 مئی سے فرانس کے شہر کانس میں شروع ہو
گا
Friday, 26 April 2013
کانس فلم فیسٹیول کی جیوری کا حصہ منتخب ہونے پر ودیا بالن انتہائی خوش
Posted by Unknown on 19:04 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment