Wednesday, 17 April 2013



لاس اینجلس… ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریز اسٹار ٹریک کی نئی فلم"اسٹار ٹریک اِ ن ٹو ڈارک نیس"کاتیسرا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اسٹار ٹریک سلسلے کی بارہویں فلم اور2009ء کی اسٹار ٹریک فلم کی سیکوئل اسٹار ٹریک اِ ن ٹو ڈارک نیس کی ہدایتکاری جے جے ابرامز نے دی ہے جس میں کرس پائن،زیکری کوئنٹو،کارل اربن،زو سالڈانا،سائمن پیگ اور جان چھو اپنی پچھلے کرداروں میں موجود ہیں۔جے جے ابرامز نے اس فلم کو برائن برک،ایلکس کرٹزمین،ڈیمون لینڈل اوف اور رابرٹو اورکی کیساتھ ملکر پروڈیوس کیا ہے جس میں بینڈیکٹ کمبر بیچ کے روپ میں نئے وِلن کی اینٹری ہوگی۔185ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی سائنس فکشن اور ایکشن سے بھرپور یہ فلم رواں سال17مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

0 comments:

Post a Comment