Sunday, 7 April 2013



استنبول....این جی ٹی....ترکی میں ایک 53 سالہ ایسا با صلا حیت آرٹسٹ بھی مو جود ہے جو رنگ برنگی تتلیوں کے پروں پر دیدہ زیب پینٹنگ بناکر انہیں مزید رنگین بنادیتاہے۔اس آرٹسٹ کی خوبی یہ ہے کہ یہ تتلیوں کے نازک پروں کو اپنا کینوس بناکر ان پر ترکی کے شہر استنبول کے معروف مقامات کی تصاویر بناتاہے جو نہایت چھوٹے پیمانے پر بنانے کے باوجود پہچاننے میں مشکل نہیں ہوتے۔تتلیوں کے علاوہ اس آرٹسٹ نے گو نگے کے خول،پھل وسبزیوں کے بیجوں،پودوں کے کانٹوں اور پاستا پر بھی اپنے آرٹ کے شاہکار تیار کر کے داد وصول کی ہے۔

0 comments:

Post a Comment