Saturday, 6 April 2013

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے آج اپنی اسمارٹ ٹی وی پی سی ایپلی کیشن کی اسمارٹ ٹی وی پی سی ایپلی کیشن کے لیے دستیابی کا اعلان کیا ہے جس کے ساتھ صارفین سیٹ-ٹاپ بکس کے بغیر اپنے ڈی ایس ایل براڈبینڈ کنکشن کے ذریعے 125 چینلوں کی براہ راست ڈیجیٹل کوالٹی اسٹریمنگ کا لطف اٹھا سکیں گے۔
پی ٹی سی ایل نے تجربے کے طور پر صرف ایوو صارفین کے لیے یہ ایپ جاری کی تھی۔ سروس اب تمام پی ٹی سی ایل براڈبینڈ صارفین تک پھیلا دی گئی ہے۔
پی سیز اور لیپ ٹاپس کے لیے اس اسمارٹ ٹی وی ایپ کے ذریعے صارفین اپنے پی سی یا لیپ ٹاپ پر 125 ڈیجیٹل کوالٹی کے چینلوں کی براہ راست اسٹریمنگ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایپ پی ٹی سی ایل کی ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔
پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ٹی وی پی سی ایپلی کیشن کے ذریعے وڈیو آن ڈیمانڈ دستیاب نہیں ہوگی، بلکہ اس ایپ کے ذریعے صرف براہ راست اسٹریمنگ پیش کی جائے گی۔

پی سی کے لیے اسمارٹ ٹی وی ایپ کیسے حاصل کریں:

صارفین 080080800 پر کال کر کے اسمارٹ ٹی وی ایپ کے لیے سبسکرائب ہو سکتے ہیں۔ انہیں پی ٹی سی ایل کی ویب سائٹ سے ایپ ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگی۔

سروس چارجز:

  • براڈبینڈ صارفین کے لیے بذریعہ ایپ اسمارٹ ٹی وی ابتدائی دو ماہ تک مفت ہے (یکم اپریل 2013ء سے 31 مئی 2013ء تک)
  • یکم جون 2013ء سے 250 روپے ماہانہ کے سروس چارجز لاگو ہوں گے

متعلقہ معلومات:

  • تمام موجودہ اور نئے پی ٹی سی ایل صارفین اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں
  • پی ٹی سی ایل کے مطابق اسمارٹ ٹی وی پی سی ایپلی کیشن کو صرف پی ٹی سی ایل براڈبینڈ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے
  • اسمارٹ ٹی وی پی سی ایپلی کیشن ونڈوز وسٹا، ونڈوز 7 اور اس سے آگےکے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے موزوں ہے۔
  • مختلف لیپ ٹاپس/پی سیز پر بیک وقت اسمارٹ ٹی وی پی سی ایپلی کیشن چلانا ممکن نہیں
  • اسمارٹ ٹی وی پی سی ایپلی کیشن اسمارٹ ٹی وی جادو پلس اور اسمارٹ ٹی وی کے ساتھ مفت پیش کی گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment