Tuesday, 16 April 2013

لاہور…ہدایت کار شہزاد رفیق کی نئی آنے والی فلم عشق خدا کے فوٹو سیٹ کی تقریب ہوئی۔ فلم 25 مئی کو سارک فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔لاہور کے ایک سینما گھر میں تقریب میں ہدایت کار سید نور، اداکارہ میرا، سنگیتا، پرویز کلیم اور راشد مسعود سمیت فلم انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ فلم عشق خدا کے ہدایت کار شہزاد رفیق کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم عید الفطر سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 17 مئی کو ٹورنٹو ورلڈ پنجابی فلم فیسٹیول میں عشق خدا کا پریمیئر ہو گا۔

0 comments:

Post a Comment