Thursday, 25 April 2013



اسلام آباد…ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں،ایف آئی اے کی جانب سے پرویزمشرف کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست آج دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرخالد رسول اور انسپکٹر ملک طارق پر مشتمل ایف آئی اے کی دو رکنی ٹیم نے سب جیل فارم ہاوٴس میں پرویزمشرف کو باضابطہ گرفتارکیا، جس کے بعد ان سے بے نظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے سوالات کیے ،سابق صدر نے بے نظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کومسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق پرویزمشرف سے سوال کیاگیا کہ بے نظیر بھٹو کو پاکستان واپسی پر سیکیورٹی کیوں نہیں دی گئی؟ اورکیا آپ نے بے نظیر بھٹو کو عدم تعاون پر سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کی دھمکی دی تھی؟ تحقیقاتی ٹیم نے مشرف سے یہ بھی پوچھا کہ ڈی آئی جی سعود عزیز کی راولپنڈی میں تعیناتی ان کے حکم پر ہوئی تھی، سابق صدر نے جواب میں کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، بے نظیر بھٹو کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ جلسہ گاہ میں بھی سیکیورٹی مکمل تھی، جلسے کے بعد بے نظیر بھٹو گاڑی سے نکلیں اور دہشت گردوں کا نشانہ بن گئیں۔

0 comments:

Post a Comment