بیجنگ…
چین کی ایک کالج طالبہ نے ا پنی آخری رسومات اپنی زندگی میں ہی مصنوعی
انداز میں کرڈالیں۔چین کے شہر وہان میں 22 سالہ کالج طالبہ کو بہت دور کی
سوجھی۔زینگ جیا نامی یہ لڑکی نے اپنی آخری رسومات کے انتظامات مکمل کر کے
ایک گھنٹے تک تابوت میں مردہ بن کر لیٹی رہی۔مصنوعی تدفین کی اس تقریب میں
زینگ کے احباب اور دوست بھی موجود تھے۔ آخری رسومات میں حقیقت کا رنگ دینے
کیلئے پھول اور زینگ کی تصاویر بھی وہاں لگائی گئی تھیں۔ مردے کا روپ
دھارنے کیلئے زینگ نیماہر میک اپ آرٹسٹ کی خدمات بھی حاصل کیں تا کہ رنگ
میں کوئی بھنگ نہ پڑجائے۔ تابوت میں لاش بن کر لیٹی زینگ نے کمال مہارت سے
مردے کی اداکاری کی اور اس دوران وہ تمام دکھ بھرے اور غم گین تاثرات بھی
خود سنتی رہی۔
Sunday, 7 April 2013
چینی طالبہ نے اپنی آخری رسومات اپنی زندگی میں ہی کر ڈالیں
Posted by Unknown on 00:36 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment