Sunday, 7 April 2013



اسٹاک ہوم… این جی ٹی…بچھوؤں کو اپنے سامنے دیکھ کر ہی اکثر لوگوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں لیکن امریکا کے بہادر شخص کے کیا کہنے ہیں جو اپنے منہ میں درجنوں بچھو رکھ سکتا ہے جو چہرے پر بھی ہلکے ہلکے رینگتے رہتے ہیں لیکن اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اسی بات کا عملی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ڈین شیلڈن نامی اس امریکی نوجوان نے اپنے منہ میں درجنوں زہریلے بچھو رکھ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔گنیز کے نمائندوں کی موجودگی میں شیلڈن نے دس سیکنڈ تک اپنے منہ میں21زہریلے بچھورکھے جس سے موقع پر موجود حاضرین کی سانسیں تھم گئیں لیکن یہ خطرناک کارنامہ کامیابی سے مکمل کرنے پر شیلڈن کو گنیز ریکارڈ بکس میں جگہ کا حقدار ٹھہرادیا گیا۔

0 comments:

Post a Comment