Tuesday, 30 April 2013


کراچی…وسیم اکرم کا فاسٹ بولنگ کیمپ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کر اچی میں ختم ہوگیا۔ کیمپ کی اختتامی تقریب کے لیے پی سی بی کے ڈائریکٹر انتخاب عالم خاص طور پر لاہور سے کراچی آئے۔ ”کنگ آف اسپیڈ“ پروگرام کے تحت ملک بھر سے سیکڑوں فاسٹ بولروں نے شرکت کی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گزشتہ 9دن کے دوران وسیم اکرم اور پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ محمد اکرم نے ملک کے 15صف اول کے بولروں کو تربیت دی اور انہیں فاسٹ بولنگ کے گر سکھائے۔ ایبٹ آباد کے احمد جمال کنگ آف اسپیڈ کا مقابلہ جیت کر 10لاکھ روپے کے حق دار بن گئے ۔ کیمپ کے دوران پاکستان ٹیم کے بولر جنید خان، محمد عرفان، احسان عادل، سہیل تنویر، راحت علی، وہاب ریاض، اسد علی وغیرہ کیمپ میں تمام تر توجہ کا مرکز رہے۔ اس دوران تمام فاسٹ بولروں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ہوئے۔

0 comments:

Post a Comment