Tuesday, 30 April 2013

لاہور … آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، مصباح الحق قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، آل راوٴنڈ شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، پی سی بی نے ٹرینٹ ووڈ ہل کو ٹورنامنٹ میں ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مصباح الحق قومی ٹیم کے قائد ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، ناصر جمشید، عمران فرحت، شعیب ملک، اسد شفیق، سعید اجمل، اسد علی، وہاب ریاض ، عمر امین، عبدالرحمان، احسان عادل، جنید خان، محمد عرفان اور کامران اکمل شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ کسی کا کیریئر ختم نہیں ہوا، شاہد آفریدی نے بہت پرفارم کیا، ٹیم ہمیشہ کپتان اورکوچ کی مشاورت سے ہی طے کی جاتی ہے، سینئر کھلاڑیوں کی ہمیشہ ٹیم میں اہمیت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں، ٹیم میں مستند آل راوٴنڈر نہیں، یہ ایک متوازن ٹیم ہے، ہماری ٹیم اچھی ہے لیکن گروپ بہت مشکل ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹرینٹ ووڈ ہل کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا۔ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ٹرینٹ ووڈ ہل کو 3 ہفتے کیلئے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment