Saturday, 20 April 2013

ہم گوگل اشتہارات کی حامل مختلف حکومتی ویب سائٹوں کو دیکھ چکے ہیں جن کے ذریعے ویب ماسٹرز – متعلقہ اداروں کو علم میں رکھتے ہوئے یا اس کے بغیر – فوری طور پر کچھ پیسے بنا لیتے ہیں۔ لیکن موبی لنک جیسے ایک کثیر القومی اداروں کی کارپوریٹ ویب سائٹ گوگل ایڈز دکھائے، یہ ایک نئی حرکت ہے۔
پروپاکستانی کے ایک قاری کی نشاندہی پر-جس کی ہم نے خود تصدیق بھی کی- معلوم ہوا کہ موبی لنک کی ویب سائٹ پر کچھ بھی تلاش کرنے کے نتیجے میں سائٹ آپ کو گوگل اشتہارات دکھاتی ہے۔ بظاہر یہ اشتہارات اس لیے دکھائی دیتے ہیں کیونکہ موبی لنک گوگل کے کسٹم سرچ انجن کا مفت ورژن استعمال کر رہا ہے۔ موبی لنک کو گوگل کسٹم سرچ کا اشتہارات سے پاک ورژن خریدنے کی ضرورت ہے جو محض 100 ڈالرز یا اس سے کچھ زائد رقم سالانہ لیتا ہے، جس کا انحصار ویب سائٹ پر ہونے والے سرچ کی تعداد پر ہے۔
جو افراد نہیں جانتے انہیں بتاتے چلیں کہ گوگل کسٹم سرچ انجن گوگل کی ایک ایسی سہولت ہے جس کے ذریعے ویب ماسٹر اپنی ویب سائٹ کے اندر صارفین کے لیے سرچ کی سہولت پیش کر سکتا ہے۔
مزید برآں، موبی لنک ویب سائٹ سرچ بار سے گوگل کی برانڈنگ ہٹا کر کسٹم سرچ انجن کی ٹرمز آف سروسز کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ گوگل کہتا ہے کہ وہ ٹرمز آف سروسز کی خلاف ورزی کرنے والی ویب سائٹ کے خلاف قدم بھی اٹھا سکتا ہے۔
مندرجہ ذیل اسکرین شاٹ محض چند لمحے قبل ریکارڈ کیا گیا تھا:

0 comments:

Post a Comment