Saturday, 20 April 2013


اسلام آباد…سابق صدرجنرل(ر)پرویزمشرف کو انسدا دہشت گردی کی عدالت پہنچا دیا گیا ۔ پرویز مشرف کو اے ٹی سی کے انچارج جج کوثر عباس زیدی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس وقت پرویز مشرف عدالت میں گاڑی میں ہی موجود ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں اور رینجرز کے اہل کار تعینات ہیں۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پرویز مشرف کی سماعت چیمبر میں کی جائے۔عدالت میں وکلاء پرویز مشرف کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔ علاقہ مجسٹریٹ نے گزشتہ روز پرویز مشرف کا دو روزہ ٹرانزٹ ریمانڈ دیا تھا ۔

0 comments:

Post a Comment