Thursday, 25 April 2013

Correct Use

Posted by Unknown on 07:40 with No comments
صحیح استعمال،،

میاں بیوی نے شہر سے دُور ایک جنگل کے نزدیک رہائش اختیار کی۔ انہوں نے مکان کے اندر مویشیوں لے لیے باڑہ بھی تعمیر کیا۔ میاں نے صحن میں موجود ایک درخت پر گھنٹی بانھی اور بیوی سے کہا۔
"یہاں آس پاس جرائم پیشہ لوگ رہتے ہیں۔ اگر کبھی ہنگامی صورتِ حال پیش آجائے تو گھنٹی بجا دینا میں جہاں بھی ہوا پہنچ جاؤں گا۔"

ایک دن وہ جنگل میں لکڑیاں کاٹ رہا تھا کہ گھنٹی بجی۔ بھاگم بھاگ گھر پہنچا اور پوچھا۔۔۔ "کیا ہوا؟"
"میں نے کافی تیار کی تھی سوچا، تم بھی گرما گرم پِی لو ۔" بیوی نے جواب دیا۔
میاں نے جُھنجھلا کر کہا۔ "میں نے کہا تھا اگر ہنگامی صورتِ حال ہو تو گھنٹی بجانا۔" یہ کہہ کر وہ واپس کام پر چلا گیا۔
کچھ دن بعد پھر گھنٹی بَجی۔ وہ گھر آیا تو بیوی نے بتایا کہ نہانے والے ٹب میں سوراخ ہو گیا ہے جس پر میاں نے پھر سمجھایا کہ گھنٹی صرف ہنگامی صورتِ حال میں استعمال کے لیے ہے۔
چند روز بعد پھر گھنٹی بجی۔ میاں گھر پہنچا تو دیکھا کہ گھر کے دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ سامان لُٹا جا چکا ہے۔ باڑے کو آگ لگی ہوئی ہے۔ مویشی غائب ہیں۔ بیوی کا سر پھٹا ہوا ہے اور وہ گھنٹی والے درخت کے پاس بے ہوش پڑی ہے.
"شاباش!" میاں نے یہ منظر دیکھ کر کہا۔ "یہ ہوا ناں گھنٹی کا صحیح استعمال۔"

0 comments:

Post a Comment