خاتمہ بالخیر يہ ہے كہ: بندے كو موت سے قبل ايسے افعال سے دور رہنے كى توفيق مل
جائے جو اللہ رب العزت كو ناراض اورغضبناك كرتے ہيں، اور پچھلے كيے ہوئے
گناہوں اور معاصى سے توبہ و استغفار كى توفيق حاصل ہو جائے، اور اس كے ساتھ
ساتھ اعمال خير كرنا شروع كر دے، تو پھر اس حالت كے بعد اسے موت آئے تو يہ حسن خاتمہ ہو گا.
اس معنى پر دلالت كرنے والى مندرجہ ذيل صحيح حديث ہے.
انس بن مالك رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نےفرمايا:
" جب اللہ تعالى اپنے بندے سے خير اور بھلائى چاہتا ہے تو اسے استعمال كر ليتا ہے"
تو صحابہ كرام رضى اللہ عنہم نے عرض كيا: اسے كيسے استعمال كر ليتا ہے؟
تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" اسے موت سے قبل اعمال صالحہ كى توفيق عطا فرما ديتا ہے"
مسند احمد حديث نمبر ( 11625 ) جامع ترمذى حديث نمبر ( 2142 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے السلسلۃ الصحيحۃ حديث نمبر ( 1334 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.
اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" جب اللہ تعالى كسى بندے كےساتھ خير اور بھلائى كا ارادہ كرتا ہے تو اسے توشہ ديتا ہے"
كہا گيا كہ: اسے كيا توشہ ديتا ہے؟

" اس كى موت سے قبل اللہ تعالى اس كے ليےاعمال صالحہ آسان كر ديتا ہے، اور پھر ان اعمال صالحہ پر ہى اس كى روح قبض كرتا ہے"
مسند احمد حديث نمبر ( 17330 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے السلسلۃ الصحيحۃ حديث نمبر ( 1114 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.
اللہ تعالى سے دعا ہےكہ وہ ہميں حسن خاتمہ نصيب فرمائے. آمين يارب العالمين

0 comments:
Post a Comment