مٹن پائے
- بکرے کے پائے چھ عدد
- ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کا چمچ
- ہلدی آدھا چائے کا چمچ
- ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
- تیل آدھا کپ
- تلی پیاز دو عدد
- پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
- پسا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
- دہی آدھا کپ
- پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
- ہرا دھنیا ایک گٹھی
- ہری مرچ چھ عدد
- کٹی ادرک ایک ٹکڑا
- نمک حسب ذوق
ترکیب
- بکرے کے پائے میں ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، ہلدی اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں۔
-
گلنے پر تیل گرم کر کے پیاز براؤن کریں اور نکال کر پیس لیں۔
-
اب ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ اور پسا دھنیا ڈال کر بھونیں۔
-
اس کے بعد پائے شامل کر کے دوبارہ بھون لیں۔
-
پھر تلی اور پسی پیاز، دہی اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر بھون لیں۔
-
آخر میں پہلے سے بچی ہوئی یخنی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں اور نان کے ساتھ سرو کریں۔
0 comments:
Post a Comment