لاہوری ہریسہ
اجزاء
- ایک کلو گوشت (بغیر ہڈی)
- آدھاکلو قیمہ
- دوپیالی گندم کادلیہ
- ایک پیالی ماش کی دال
- آدھی پیالی مونگ کی دال
- آدھی پیالی مسورکی دال
- آدھی پیالی چنےکی دال
- حسب ذائقہ نمک
- تین کھانےکےچمچ لہسن ادرک پساہوا
- تین عدددرمیانی پیاز
- ایک کھانےکاچمچ کالی مرچ پسی ہوئی
- آدھاچائےکاچمچ اجوائن
- چھ سےآٹھ عدد ہری مرچیں
- دوانچ کاٹکڑا ادرک باریک کٹی ہوئی
- ایک پیالی بناسپتی گھی
ترکیب
گوشت اورقیمےکو دھو کرچھلنی کرلیں۔دوکھانےکے چمچ ادرک لہسن کودوعددپیاز کےساتھ پیس لیں اوراسے گوشت میں ڈال دیں۔ دوپیالی پانی ڈال کرابلنےرکھ دیں۔
تمام دالوں کودھوکرگرم پانی میں دوگھنٹےبھگوکررکھ دیں اوردلیہ علیحدہ دھوکرگرم پانی میں بھگو دیں۔ دونوں چیزوں کوالگ
الگ ابال کراچھی طرح گلالیں اورگوشت گلنےپراس کےساتھ ملاکرگھوٹ لیں۔ ہلکی آنچ پرپکنےرکھ دیں۔
قیمےمیں پیاز، ادرک، لہسن، ہری مرچیں اورایک چائےکاچمچ کامرچ ملاکر باریک پیس لیں۔ نمک
ملاکراسکےچھوٹےسائزکےسیخ کباب بناکردس منٹ فریج میں رکھ دیں۔
توےپرایک سےدوکھانےکے چمچ بناسپتی ڈالتےہوئےان کبابوں کوسنہرے فرائی کرلیں۔
ہریسےمیں کالی مرچ ڈال کراچھی طرح ملا لیں اورفرائی کئے ہوئےسیخ کباب اوپررکھ دیں۔
فرائینگ پین میں بناسپتی گھی کو درمیانی آنچ پردوسےتین منٹ گرم کریں اوراس میں اجوائن اورکٹی ہوئی ادرک ڈال کرفرائی
کریں اورہریسے پر بگھار لگا دیں۔
0 comments:
Post a Comment