وضو کے بعد کلمۂ شہادت پڑھنا
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے
ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنا کام خود کرتے تھے،
باری باری اپنے اونٹوں کو چراتے تھے، ایک دن اونٹ چرانے کی میری باری آئی ،
میں انہیں شام کے وقت لے کر چلا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس
حال میں پایا کہ آپ لوگوں سے خطاب فرمارہے تھے ، میں نے آپ صلی اللہ علیہ
وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ’’تم میں سے جو شخص بھی وضو کرے اور اچھی طرح
وضو کرے، پھر کھڑے ہو کر دورکعت صلاۃ پوری
توجہ اور حضو رقلب (دل جمعی)کے ساتھ اداکرے تو اس نے (اپنے اوپر جنت) واجب
کرلی‘‘،میں نے کہا: واہ واہ یہ کیا ہی اچھی (بشارت) ہے، اس پر میرے سامنے
موجود شخص نے عرض کیا:عقبہ ! جو بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے
پہلے فرمائی، وہ اس سے بھی زیادہ عمدہ تھی، میں نے دیکھا تو وہ عمر بن
خطاب رضی اللہ عنہ تھے، عرض کیا: ابوحفص ! وہ کیا تھی؟ آپ نے کہا: تمہارے
آنے سے پہلے ابھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تم میں
سے جوشخص بھی اچھی طرح وضو کرے ،پھر وضو سے فارغ ہونے کے بعد یہ دعا پڑھے:
أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ
مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ( میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ
کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کو ئی شریک نہیں، اور محمد
صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ) تو اس کے لئے جنت کے
آٹھوں دروازے کھول دیے جائیں گے، وہ جس دروازے سے چاہے داخل ہو ‘‘۔
سنن ابو داؤد ، حدیث نمبر 169
سنن ابو داؤد ، حدیث نمبر 169

0 comments:
Post a Comment