پالک پنیر
پالک اور پنیر دونوں ہی اپنی اپنی جگہ ذائقے اور فوائد کے لحاظ سے منفرد ہیں۔ اور جب یہ دونوں ملا کر پکائے جائیں پھر تو مزے کے کیا کہنے۔ ذیل میں پالک اور پنیر کو ملا کر پکانے کی ترکیب پیش کی جاتی ہے۔
پالک اور پنیر دونوں ہی اپنی اپنی جگہ ذائقے اور فوائد کے لحاظ سے منفرد ہیں۔ اور جب یہ دونوں ملا کر پکائے جائیں پھر تو مزے کے کیا کہنے۔ ذیل میں پالک اور پنیر کو ملا کر پکانے کی ترکیب پیش کی جاتی ہے۔
ترکیب و اشیاء ضروریہ
پالک۔ پتے علیحدہ کیے ہوئے ایک کلو گرام
پنیر چکور شکل میں کٹی ہوئی تقریبا 250 گرام
مکئی کا آٹا چار چائے کے چمچ
ادرک باریک پسی ہوئی حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
پیاز باریک کٹی ہوئی پانچ چائے کے چمچ
سرخ مرچی باریک پسی ہوئی دو چائے کے چمچ
ہری مرچ باریک کٹی ہوئی تین عدد
ٹماٹر دو عدد باریک کٹے ہوئے
تیل تقریبا تیس گرام
کریم حسب ذائقہ اگر پسند ہو تو۔ ورنہ اس کی ضرورت نہیں
بنانے کا طریقہ
پالک کے پتے علیحدہ کر کے باریک کاٹ لیں۔ اور انہیں پانی میں ڈال کر حسب ضرورت نمک ملا کر چولہے پر چڑھا دیں۔

آنچ ہلکی رکھیں اور تقریبا دس منٹ تک پکنے دیں تا کہ اچھی طرح نرم ہو جائے۔ دس منٹ بعد اتار کر بلینڈر کی مدد سے اچھی طرح پیس لیں۔
پیسنے کے بعد اس میں پنیر کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور چولہے پر چڑھا کر اس میں مکئی کا آٹا شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکنے دیں تا کہ گاڑھا پن پیدا ہو جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک الگ فرائی پین میں مکھن ڈال کر اس میں پیاز اور ادرک کو پکائیں۔ جب نرم ہو جائیں تو اس میں ٹماٹر اور مرچ وغیرہ شامل کر کے اچھی طرح پکا لیں۔ پھر یہ آمیزہ پالک پنیر میں انڈیل لیں اور تھوڑی دیر پکنے کے بعد اتار لیں۔ پالک پنیر تیار ہے۔
پیش کرنے کے لیے لمبائی میں کٹے ہوئے پیاز اور ہری مرچ اور ادرک کے ساتھ سجائیں، سلاد اور روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ اگر مکئی یا باجرے کی روٹی ہو تو کیا ہی کہنے۔
پیش کرنے کے لیے لمبائی میں کٹے ہوئے پیاز اور ہری مرچ اور ادرک کے ساتھ سجائیں، سلاد اور روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ اگر مکئی یا باجرے کی روٹی ہو تو کیا ہی کہنے۔
0 comments:
Post a Comment