مہندی کے گہرے رنگ کے حصول کے لیے چند تجاویز
آج کل لڑکیاں مہندی بہت شوق سے لگاتی ہیں۔ اُنکی یہ خواہش ہوتی ہے کہ مہندی کا نہ صرف ڈیزائن اچھا ہو بلکہ اُسکا رنگ بھی گہرا ہو۔
لہٰذا یہاں پر آپ کے لیے چند ٹوٹکے پیش کیے جا رہے ہیں۔۔۔
مہندی لگانے سے پہلے ہاتھوں پر ہلکا سا کھانا پکانے والا تیل لگائیں۔
لیموں کے رس میں چینی ملا کے رکھ لیں جب مہندی سوکھ جاۓ تو لیموں میں چینی ملے رس کو نرمی سے مہندی پرروئی کی مدد سے لگائیں۔
مہندی سوکھنے پر لونگ کا تیل تھوڑی مقدار میں ہاتھوں پر لگا دیں۔
جب مہندی خشک ہو جاۓ اس پر نرمی سے وِکس لگا دیں۔
ہمیشہ مہندی کو کُھرچ کر اُتاریں اور اپنے ہاتھوں کو نم کرنے سے بچائیں۔
کہا جاتا ہے کہ زیادہ دیر تک بھاپ لینے سے بھی مہندی کا رنگ گہرا ہو جاتا ہے۔ اسکا طریقہ یہ ہے کہ کوئی پَین لے کر چولہے پر کافی دیر کے لیے گرم ہونے کے لیے رکھ دیں،ہاتھ اتنی اونچائی پر رکھیں کہ پَین سے نکلنے والا دھواں آپ کے ہاتھوں کو چھو سکے۔ آپ یہ عمل ہیئر ڈرائیر کی مدد سے بھی سر انجام دے سکتے ہیں۔
مہندی لگانے سے پہلے آپ ہاتھوں پر یوکلپٹس کا تیل بھی لگا سکتے ہیں اس سے بھی مہندی کا رنگ گہرا آتا ہے۔
مہندی کے سوکھنے پر ناریل کے تیل میں چینی کا رس مکس کر کے لگانے سے بھی من پسند رنگ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مہندی لگانے سے پہلے آپ ہاتھوں پر مہندی کا تیل یا ڈیٹول روئی کی مدد سے لگا سکتی ہیں۔
ایک پَین میں کچھ لونگ گرم کریں اور لونگ کے دھوئیں پر مہندی والے ہاتھ رکھیں اس سے آپ کی مہندی کا رنگ گہرا ہونے میں مدد ملے گی۔
0 comments:
Post a Comment