Tuesday, 16 April 2013

Sunnahs Of The Hair

Posted by Unknown on 21:36 with No comments
بالوں کی سنتیں

1) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک کے بالوں کی لمبائی کانوں کے درمیان تک اور دوسری روایت کے مطابق کانوں تک اور ایک اور روایت کے مطابق کانوں کے لو تک تھی .
ان کے علاوہ کندھوں تک یا کندھوں کے قریب ہو نے تک کی بھی روایت ہے (شمائل ترمذی)
2) یا تو سارے سر کے بال رکھے یا سارا سر منڈا وادے .ایک حصہ کے بال رکھنا اور ایک حصہ کے منڈوانا یا ترشوانا فعلِ حرام ہے . اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو اس سے بچائے .
3) داڑھی کو بڑھانے اور مونچھوں کو کم کرنے کے متعلق حدیث میں حکم وارد ہے . داڑھی ( یکمشت سے کم ) کتروانے اور منڈوانے کو حرام فر مایا گیا ہے .اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو اس سے محفوظ رکھے.
4) مونچھوں کو کترنے میں مبالغہ کرنا سنت ہے .
5) بالوں کو دھونا اور تیل لگانا اور کنگھا کرنا مسنون ہے .لیکن ایک آدھ دن بیچ میں چھوڑ دینا چاہئے.
6) جب تیل ڈالنے کا ارادہ ہو تو بائیں ہاتھ کی ہتھیلی میں تیل لے کر پہلے ابروؤں پر اور پھر سر میں تیل ڈالیں.
7) کنگھا کریں تو پہلے دائیں جانب سے شروع کریں.
8) کنگھا کرتے ہوئے یا حسبِ ضرورت جب بھی آئینہ دیکھیں تو دعا پڑھیں . اللھم انت حسنت خَلقی فحسن خُلقی .
ترجہ: اے اللہ ! آپ نے میری صورت اچھی بنائی میرے اخلاق بھی اچھے کر دیجئے .

0 comments:

Post a Comment