پینے کی سنتیں
1) داہنے ہاتھ سے پینے کا برتن پکڑنا.
2) پینے سے پہلے اگر کھڑے ہوں تو بیٹھ جانا. کھڑے ہو کر پینا منع ہے.
3) بسم اللہ کہہ کر پینا اور پی کر الحمد للہ کہنا.
4) تین سانس میں پینا ااور سانس لیتے وقت برتن کو منہ سے الگ کرنا.
5 )برتن کے ٹوٹے کنارے کی طرف سے نہ پینا.
6) مِشک سے منہ لگا کر نہ پینایا کوئی بھی ایسابرتن ہو جس سے دفعتا پانی زیادہ آجانے کا احتمال ہو یا یہ اندیشہ ہو کہ اس میں کوئی سانپ یا بچھو آجائے.
7) پانی پی کر اگر دوسروں کو دینا ہے تو پہلے داہنے والے کو دیں پھر اسی ترتیب سے دور ختم ہو اسی طرح چائے یا شربت پیش کریں.
8) دودھ پینے کے بعد یہ دعا پڑھیں . اللھم بارک لنا فیہ وزدنا منہ.
9)آپ زمزم کھڑے ہو کر پینا.
10) وضو کا بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا .اس میں بیماریوں کیلئے شفا ہے .علامہ شامی نے لکھا ہے کہ میں نے بار بار اپنی بیماریوں میں اس کا تجربہ کیا ہے اور شفا پا ئی ہے.

0 comments:
Post a Comment