منفرد حقائق
دنیا میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن پر ہم کم ہی غور کرتے ہیں۔ اس طرح کی کچھ معلومات ہم آپ سے شیئر کرتے ہیں۔ جیسا کہ۔۔۔۔
دنیا میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام محمد ہے۔
ہاتھی ایک ایسا جانور ہے جو چھلانگ نہیں لگا سکتا.
بطخ ایک ایسا جانور ہے جسکی آواز کی گونج سنائی نہیں دیتی۔
تتلی اپنے پاؤں سے ذائقہ محسوس کرتی ہے۔
برقی کرسی کا موجد ایک ڈینٹسٹ تھا۔
انڈیانا یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری ہر سال ایک انچ نیچے ہو جاتی ہے۔ کیونکہ اسکو بناتے وقت انجینیئرز کو اندازہ نہیں تھا کہ اس میں کتنی کتابوں کا بوجھ ہو گا۔
خواتین کی سماعت مردوں کی نسبت تیز ہوتی ہے جبکہ مردوں کی نظر خواتین کے مقابلے میں تیز ہوتی ہے وہ باریک لکھائی کو بھی آسانی سے پڑھ لیتے ہیں۔
اگر موسیقی کی آواز زیادہ اونچی کی جائے تو اس کے شور کی آواز میں دیمک لکڑی کھانے کا کام دگنی رفتار سے کرتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment