Saturday, 27 April 2013

Unique Secrets of Scorpion

Posted by Unknown on 00:03 with No comments

 بچھو کے انوکھے راز

ایک مثل مشہور ہے 'سانپ سلائے بچھو رلائے' یعنی سانپ کے کاٹے ہوئے شخص پر غنودگی طاری ہوتی ہے اور بچھو سے ڈسا گیا شخص روتا چلاتا ہے۔ بچھو اس کرہ ارض کا سب سے قدیم باسی ہے۔ اس کا تعلق چیونٹیوں اور آٹھ ٹانگوں والے حشرات الارض کے خاندان سے ہے۔ پوری دنیا میں اسکی 500 سے زائد اقسام ہیں۔ بعض بچھو جیھنگا مچھلی سے بہت مشابہت رکھتے ہیں۔
بچھو بہت زہریلا جانور ہے اس کے ڈسنے سے موت تو واقع نہیں ہوتی مگر کافی تلکیف ہوتی ہے۔ ہو سکتا ہے ایک کمزور آدمی اس کے ڈنک سے مر جائے۔ سب سے زیادہ زہریلا 'کالا بچھو' ہوتا ہے جسکی لمبائی 6 اور 8 سے 10 انچ ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اگر کالا بچھو سانپ کو کاٹ لے تو وہ بھی اس کے زہر سے مر جائے۔
بچھو کے ڈس لینے کا یہ اثر ہوتا ہے کہ یہ ڈسی ہوئی جگہ پر تیز دوڑتا ہے۔ دسی ہوئی جگہ پر بہت درد ہوتا ہے اور جگہ بالکل سخت ہو جاتی ہے۔ یہ بات عام ہے کہڈسنے کے بعد جب تک بچھو زندہ رہے گا درد بڑھتا جائے گا۔ کالے بچھو کے ڈسنے سے بولنے کی سکت ختم ہو جاتی ہے اور سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے اور بعض اوقات موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔
بچھو دھوپ اور گرمی برداشت نہیں کرتے اگر بچھو کو کسی گرم ڈبے میں بند کر دیا جائے تو یہ مر جائے گا۔ تیز دھوپ میں 15 منٹ میں اسکی موت واقع ہو جاتی ہے۔ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ جب اسے دھوپ میں رکھیں تو یہ سائے کی تلاش میں دیوانہ وار بھاگتا ہے اور سایہ نہ ملنے پر تھک ہار کر نڈھال ہو جاتا ہے اور خود کو ڈنک مار مار کر ختم کر لیتا ہے۔
 

0 comments:

Post a Comment