Tuesday, 23 April 2013


کتاب کو دہرانا بچوں کی زبان دانی کے لیے بہترین

کسی ایک کتاب کو بار بار بچوں کو پڑھا کر بچوں کی زبان دانی کی مہارت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

یہ بات برطانیہ میں ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

سیکسز یونیورسٹی کے مطابق کسی ایک کتاب کو مسلسل دہرائے جانے کا طریقہ کار بچوں کو نئے الفاظ سکھانے کا بہترین زریعہ ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ والدین بچوں کی کتابوں پر بہت زیادہ پیسہ خرچ نہ کریں کیونکہ اس سے بچے کچھ نہیں سیکھ پاتے۔

محقق ڈاکٹر جسیکا ہارسٹ کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا جو بچے بار بار ایک ہی کہانی سنتے یا پڑھتے ہیں اس سے وہ مختلف کہانیاں سننے والے بچوں کی نسبت زیادہ الفاظ سیکھ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا بار بار کسی چیز کو دہرانے سے بچے زیادہ جلدی سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اور ایک کتاب کو جتنا پڑھتے ہیں اتنا ہی ان کی سیکھنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment