دنیا کی محبت
حضرت ابو امامہ باہلی فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی تو ابلیس کے لشکر اس کے پاس آئے اور کہنے لگے۔،
"ایک نبی کی بعثت ہوئی ہے اور ایک اُمت پیدا کی گئی ہے ۔"
اس نے پوچھا : "کیا وہ اُمت دُنیا سے مُحبت کرتی ہے ؟"
لشکر نے جواب دیا ۔۔ "ہاں وہ دُنیا سے محبت کرتے ہیں ۔"
تو ابلیس کہنےلگا ۔ " اگر وہ دُنیا سے محبت کرتے ہیں تو یہ پروا نہیں کہ وہ بُت پرستی نہ کریں ۔ میں صرف تین باتیں لے کر صبح و شام اُن کے پاس جایا کروں گا ۔ جس سے وہ گمراہ ہوں گے ۔
لشکر نے پوچھا ۔۔ " کون سی باتیں ؟"
ابلیس نے کہا ۔
1۔ ایک یہ کہ وہ غلط طریقے سے مال کمائیں۔
2۔ دوسری یہ کہ وہ اہلِ حقوق پر مال خرچ نہ کریں۔
3۔ تیسری یہ کہ وہ غلط راستوں پر اپنا مال خرچ کریں۔ اور یہی شرارت کی بنیاد ہوگی۔
(مکاشفۃ القلوب)
0 comments:
Post a Comment