Thursday, 9 May 2013


لاہور … میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی، تمام جماعتیں ہمارے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔ لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا کہ 11 مئی کو شیر دھاڑے گا، اللہ کا کرم ہے اس جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، یہ جذبہ یہ جوش فتح کی دلیل ہے، 11 مئی کو انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ یہ نوجوان مجھے پیار کرتے ہیں، یہ پیار یک طرفہ نہیں ہے میں بھی نوجوانوں سے اتنا ہی پیار کرتا ہوں، آج دیکھیں اس ملک میں کیا ہو رہا ہے، آج پردے کے پیچھے سے ہم پر حملے کئے جا رہے ہیں، سب کی توپوں کا رخ مسلم لیگ(ن)کی طرف ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستانی قوم سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، میں اس قوم کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں، اگر ہمیں 5 سال پورے کرنے دیئے جاتے تو ملک کی تقدیر بدل دیتے، ہمیں صرف 2، 2 سال حکومت کرنے دی گئی۔

0 comments:

Post a Comment