Tuesday 28 May 2013


لاہور…لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی کی صورتحال میں معمولی بہتری آئی ہے،لاہور میں جہاں پہلے16سے18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی تھی،اب لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے پر آ گیاہے۔ دوسری جانب این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق شارٹ فال5ہزار میگاواٹ ہے۔لاہورمیں لوڈشیڈنگ میں قدرے کمی آئی ہے اورجہاں پہلے16سے18گھنٹے بجلی بند رہتی تھی اب وہاں ہرگھنٹے بعدایک گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جا رہی ہے،پنجاب کے دوسرے شہروں اور قصبات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے سے زائدہے، شہریوں کا کہناہے کہ لوڈشیڈنگ میں کمی خوش آئند ہے تاہم شدیدگرمی میں انہیں لوڈشیڈنگ سے مکمل نجات دلائی جائے،دوسری جانب نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار10ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 15ہزار میگاواٹ سیزائد ہے،اس طرح بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے۔ملک بھر میں بجلی کی لودشیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں ہوسکا ہے۔ شدید گرمی میں آتی جاتی بجلی سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی کی فراہمی سے لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے۔زمیندار ایکشن کمیٹی کی اپیل پر قومی شاہراہیں بلاک کردی گئی ہیں۔کوئٹہ چمن ،ژوب ،لورالائی ،زیارت جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں۔پنجاب میں ملتان ،فیصل آباد،جھنگ،بہاول پور اور گجرانوالہ سمیت شہری علاقوں میں 16اور دیہی علاقو ں میں 18گھنٹے بجلی کی بندش سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں ہوسکی ہے۔کوٹلی آزاد کشمیر میں گذشتہ روز کے احتجاج کے بعد لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹوں سے کم ہو کر 12گھنٹے ہوگیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment