سندھ
بھر میں 24 گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو بند کیا جارہا ہے۔ صبح 8
بجے سے بدھ کی صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔سوئی سدرن گیس
کمپنی کے مطابق صوبے بھر میں 24 گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس
لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت گیس کی فراہمی معطل کی جارہی ہے۔ جس کے باعث
صبح 8 بجے سے بدھ کی صبح 8 بجے تک صوبے کے تمام سی جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔
Showing posts with label Load Shedding. Show all posts
Showing posts with label Load Shedding. Show all posts
Monday, 10 June 2013
سندھ میں صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے
Posted by Unknown on 19:33 with No comments
Thursday, 30 May 2013
لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دوارنیہ مزید 3گھنٹے کم کرنے کا اعلان
Posted by Unknown on 00:39 with No comments
لاہور…چیف
ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد سلیم کی طرف لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دوارنیہ
مزید 3گھنٹے کم کرنے کا اعلان کیاگیاتھا،مگربعض علاقوں میں اس پرمکمل
عملدرآمد نظر نہیں آیاجس کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔چیف ایگزیکٹو
لیسکو انجینئرمحمد سلیم نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ لیسکو کا بجلی کوٹہ
بڑھا کر 2ہزار 445 میگا واٹ کردیاگیا ہے۔ جس کے بعد لوڈ شیڈنگ کے دورانیے
میں 3 گھنٹے کی کمی کر دی گئی ہے، اب صبح 6 سے 9 بجے کے دوران صرف ایک
گھنٹہ جبکہ شام6سے رات 12بجے کے دوران ہر2 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی
جائے گی۔ اعلان کے مطابق رات 12 سے صبح6 بجے تک ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹہ
بجلی جایا کریگی،لاہور کے بیشتر علاقوں میں اس شیڈول پر عمل درآمد شروع ہو
گیا ، تاہم نشتر کالونی ،کاہنہ،وینس ہاوٴسنگ اسکیم سمیت کئی علاقوں میں اب
بھی ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی بندکی جا رہی ہے جس پر شہریوں نے
چیف ایگزیکٹو لیسکو سے نوٹس لیے کا مطالبہ کیا ہے۔
Wednesday, 29 May 2013
ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا جن قابوسے باہر،12سے14گھنٹے تک بجلی غائب
Posted by Unknown on 03:28 with No comments
کراچی…ملک
بھر میں لوڈ شیڈنگ کے جن کو قابو کرنامشکل ہوگیا، شہریوں کولوڈ شیڈنگ
کاعذاب دن بھر برداشت کرنا پڑتاہے، بجلی کا دیدارصرف چند ہی گھنٹے نصیب
ہوتاہے۔موسم کی سختیاں اپنی جگہ ایسے میں بجلی کی بندش نے سونے پر سہاگا
کررکھاہے۔سندھ میں 12سے 14گھنٹے بجلی کے انتظارمیں ہی کٹ جاتے ہیں۔بجلی
نہیں تو کیسا پانی اورکیسا کام کاج،کاروبارٹھپ،بجلی جاتے جاتے اپنے ساتھ
آرام سکون ،روزگاراورنیند ،جانے کیاکیالے جاتی ہے۔پنجاب میں رحیم
یارخان،ملتان،مظفرگڑھ،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان ،جھنگ میں آگ برساتی گرمی میں
پنکھے بند پڑے رہتے ہیں۔صبح ہوتے ہی شہری احتجاج اورمظآہروں کے لئے یوں
گھر سے ایسے ہی نکل پڑتے ہیں جیسے کام کاج کے لئے جارہے ہوں۔پنجاب بھر میں
14سے 16گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔سوات،اپراورلوئردیر،مالاکنڈ،ایبٹ
آباد،مانسہرہ ،چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈیرہ اسماعیل خان،بنوں ،ٹانک میں بھی بجلی
بجلی کی صدائیں بلند رہتی ہیں۔خیبرپختونخواہ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14سے
16گھنٹے تک پہنچ جاتاہے۔چمن ،نصیرآباد،حب سمیت بلوچستان بھر میں بجلی اتنی
قیمتی ہوگئی کہ صرف دن میں دوسے تین گھنٹے ہی میسرآتی ہے۔
Tuesday, 28 May 2013
لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے پر آ گیا
Posted by Unknown on 01:25 with No comments
لاہور…لاہور
سمیت ملک بھر میں بجلی کی صورتحال میں معمولی بہتری آئی ہے،لاہور میں جہاں
پہلے16سے18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی تھی،اب لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے
پر آ گیاہے۔ دوسری جانب این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق شارٹ فال5ہزار
میگاواٹ ہے۔لاہورمیں لوڈشیڈنگ میں قدرے کمی آئی ہے اورجہاں پہلے16سے18گھنٹے
بجلی بند رہتی تھی اب وہاں ہرگھنٹے بعدایک گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جا رہی
ہے،پنجاب کے دوسرے شہروں اور قصبات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے سے
زائدہے، شہریوں کا کہناہے کہ لوڈشیڈنگ میں کمی خوش آئند ہے تاہم شدیدگرمی
میں انہیں لوڈشیڈنگ سے مکمل نجات دلائی جائے،دوسری جانب نیشنل ٹرانسمیشن
ڈسپیچ کمپنی کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار10ہزار میگاواٹ جبکہ
طلب 15ہزار میگاواٹ سیزائد ہے،اس طرح بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ پر
برقرار ہے۔ملک بھر میں بجلی کی لودشیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں ہوسکا ہے۔ شدید
گرمی میں آتی جاتی بجلی سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں بلوچستان میں
چوبیس گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی کی فراہمی سے لوگوں کا جینا محال ہوگیا
ہے۔زمیندار ایکشن کمیٹی کی اپیل پر قومی شاہراہیں بلاک کردی گئی ہیں۔کوئٹہ
چمن ،ژوب ،لورالائی ،زیارت جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگی
ہیں۔پنجاب میں ملتان ،فیصل آباد،جھنگ،بہاول پور اور گجرانوالہ سمیت شہری
علاقوں میں 16اور دیہی علاقو ں میں 18گھنٹے بجلی کی بندش سے کاروبار ٹھپ
ہوکر رہ گیا ہے۔سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں
ہوسکی ہے۔کوٹلی آزاد کشمیر میں گذشتہ روز کے احتجاج کے بعد لوڈ شیڈنگ کا
دورانیہ 18 گھنٹوں سے کم ہو کر 12گھنٹے ہوگیا ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)



