Wednesday, 1 May 2013

بین الاقوامی عالمی الیکٹرانکس کمپنی ایل جی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پہلا خمدار او ایل ای ڈی ٹی وی اگلے ماہ سے فروخت کے لیے پیش کرے گا۔
ایل جی دنیا کی پہلی کمپنی ہے جو اس ساخت کا ٹی وی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کرے گا۔
روشنی خارج کرنے والے آرگینک ڈی اوڈز کے استعمال سے یہ ممکن ہوا ہے کہ اس ٹی وی کی سکرین عام ٹی وی کی سکرین سے زیادہ پتلی اور خمدار ہے۔
پچپن انچ کا ٹی وی تیرہ ہزار پانچ سو پچاس ڈالر میں فروخت ہوگا اور ابتدا میں اسے صرف جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس ٹی وی کی فروخت بہت محدود پیمانے پر ممکن ہو گی اور یہ زیادہ تشہیر اور دکھاوے کے لیے ہی استعمال ہو گا۔
یاد رہے کہ ایل جی اور سام سنگ دونوں نے اس ساخت کے ٹی وی کا منصوبہ جنوری میں لاس ویگس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرانکس شو میں پیش کیا تھا۔

0 comments:

Post a Comment