Thursday, 30 May 2013


اسلام آباد…پاکستان سے ماربل اور نایاب پتھروں کی امریکا برآمد کو فروغ دینے کیلئے، دونوں ممالک کے حکام اور تاجروں کا اجلاس 13 جون کو اسلام آباد میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستانی ماربل اور نایاب پتھروں کی امریکا برآمد پر جی ایس پی مراعات کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔اجلاس اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے میں ہوگا جس میں دونوں ممالک کے حکام اور تاجر شرکت کریں گے۔ امریکی تاجر واشنگٹن سے وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔اجلاس سے امریکا میں پاکستان کے نایاب پتھروں اور ماربل کی برآمد کو فروغ حاصل ہوگا

0 comments:

Post a Comment