Wednesday, 1 May 2013


شکار…شکارپورٹول پلازہ پرنیشنل پیپلزپارٹی کے امیدوارڈاکٹرابراہیم جتوئی کے قافلے پر خودکش حملے میں دو افراد زخمی،ابراہیم جتوئی محفوظ رہے،ڈیرہ مرادجمالی میں ایک آزادامیدوار کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی شکار پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 202 سے نیشنل پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں۔انہوں نے جیونیوز سے ٹیلے فونک گفت گو میں بتایا کہ وہ خان پور سے شکار پور آرہے تھے کہ ٹول پلازہ پر خودکش حملہ آور نے خود کو ان کی گاڑی سے ٹکرا دیا۔ ڈاکٹر محمد ابراہیم نے بتایا کہ ان سمیت ان کے تمام حامی خیریت سے ہیں، تاہم دھماکے میں ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ پولیس نے بھی خودکش دھماکے کی تصدیق کی ہے، حملہ کے مقام سے خودکش حملہ آور کا سر اور جسم کے دیگر اعضا بھی پولیس نے قبضے میں لے لیے ہیں۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ادھر ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کچی پل پر بھی ایک انتخابی امیدوار کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جہاں ایس ایچ او غلام مصطفٰی کے مطابق آزاد امیدوار اللہ ڈنو عمرانی کا قافلہ سڑک سے گزر رہا تھا کہ زور دار دھماکا ہوگیا، دھماکا خیزمواد کو کار میں نصب کیا گیا تھا،دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم قافلے میں شامل ایک گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔گزشتہ روز جھل مگسی میں فائرنگ سے آزاد امیدوار عبدالفتح مگسی سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا تھا، متاثرہ خاندانوں نے لاشیں رکھ کر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر رکھ کر کئی گھنٹے تک احتجاج کیا۔

0 comments:

Post a Comment