نیویارک…ایک
امریکی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان پراقلیتوں کو مذہبی آزادی دینے کے
لیے مزید دباوٴ بڑھایا جائے، اگرایسا نہ کیاگیاتو وہاں یہ مسئلہ بحران کی
صورت اختیارکرلے گا۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی
سالانہ رپورٹ میں چین،مصر،ایران،میانمار،سعودی عرب اوردیگرملکوں میں
اقلیتوں کی سنگین صورتحال پربھی تشویش کااظہارکیاگیاہے۔کمیشن نے حکومت
کوتجویزدی ہے کہ پاکستان پراس حوالے سے خصوصی توجہ دی جائے۔پاکستان پر
اقلیتوں کی بہتری کے اقدامات کیلیے دباوٴ ڈالاجائے اوراگروہ اس میں ناکام
رہے تواس پرپابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں
اقلیتوں کی مذہبی آزادی کی خلاف ورزیاں بڑھی ہیں اورفرقہ وارانہ تشدد اس
سطح پرپہنچ گیاجس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انتہاپسندوں نیشعیہ مسلمانوں
خصوصاًہزارہ کمیونٹی کے سیکڑوں افرادکوقتل کیا۔پاکستانی حکومت عیسائیوں،
احمدیوں اورہندووٴں کوتحفظ فراہم کرنے میں بھی مسلسل ناکام رہی ہے اوران پر
توہین رسالت اوردیگرقوانین کے تحت الزامات لگائے جاتے ہیں۔
Wednesday, 1 May 2013
اقلیتوں کی مذہبی آزادی کیلئے پاکستان پر دباوٴ بڑھایا جائے،امریکی رپورٹ
Posted by Unknown on 01:11 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment