اسلام
آباد…سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے انکشاف کیاہے کہ بے نظیر بھٹو
کے ساتھ 2008ء کے انتخابات سے پہلے معاہدہ ہوا تھا جس کی ضامن کچھ اہم ملک
اورشخصیات تھیں،معاہدے کے تحت بے نظیر بھٹو نے عام انتخابات کے بعد وطن
واپس آنا تھا تاہم انہوں نے خلاف وزری کی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو پہلی مرتبہ اپنا تفتیشی بیان ریکارڈ کرانے کے دوران
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف نے انکشاف کیاکہ ان کا بے نظیر بھٹو کے
ساتھ ایک معاہدہ ہوا تھاجس کے گارنٹرکچھ اہم ملک اور شخصیات تھیں تاہم
انہوں نے ضامنوں کے نام نہیں بتائے اورکہاکہ اس بارے میں سابق وفاقی
وزیرداخلہ رحمان ملک سے پوچھا جائے ۔ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے
جب ان سے پوچھا کہ معاہدے کے لیے بے نظیر بھٹو سے مذاکرات کس کے ذریعے کیے
گئے تو پرویز مشرف کا کہناتھاکہ رحمان ملک ہی رابطے کاواحد ذریعہ رہے۔
تفتیشی حکام نے جنرل ریٹائرڈ مشرف سے پوچھا کہ وہ بے نظیر بھٹو کو 2008ء کے
انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے پرکیوں بضد تھے جس پر سابق صدر نے کہاکہ
بے نظیر بھٹو معاہدے کی خلاف ورزی کررہی تھیں اور وہ وطن واپس آنے پر مضر
تھیں لہٰذا معاہدہ پر عمل نہ ہوسکا اور یہ عملاً ختم ہوگیا۔
Wednesday, 1 May 2013
معاہدے کے تحت بینظیر بھٹو کو انتخابات 2008ء کے بعد وطن آنا تھا،مشرف
Posted by Unknown on 01:28 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment