Thursday 16 May 2013

موبی لنک نے 2013ء کی پہلی سہ ماہی میں آمدنی میں مستحکم اضافہ ظاہر کیا جو 27.2 ارب روپے تک جا پہنچا، اور گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 25.9 ارب روپے سے زیادہ ہے۔
سخت ریگولیٹری ماحول، بجلی کی مستقل کمی اور امن و امان کی صورتحال کے باعث موبائل نیٹ ورکس کی جبری بندش نے آمدنی پر بہت اثر ڈالا۔
دوسری جانب موبی لنک نے اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے اور منتخب ریٹیلرز کے ساتھ براہ راست معاہدے کے ذریعے تقسیم کے ڈھانچے کو تبدیل کر کے نئی سموں کی فروخت کے لیے ریٹیل چینل پر عائد پابندی کے اثرات کو کم کیا اور ری ایکٹیویشن آفرز پر توجہ مرکوز کی۔
کمپنی کا اے آر پی یو 243.9 روپے پر کھڑا ہے، جبکہ موبائل ڈیٹا آمدنی میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔
گروپ فنانشل اسٹیٹمنٹ میں موبی لن نے کہا کہ EBITDA گزشتہ سال کے 10.9 ارب روپے کے مقابلے میں رواں سال 5.5 فیصد اضافے کے ساتھ 11.5 ارب روپے تک پہنچا۔
موبی لنک نے کہا کہ فی صارف ہر ماہ منٹوں کا استعمال 228 پر کھڑا ہے جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 215 تھا۔ 

0 comments:

Post a Comment