Tuesday, 7 May 2013

  کراچی: ڈیجیٹل میڈیا اور کنورجنس ٹیکنالوجی میں نمایاں مقام رکھنے والی سامسنگ الیکٹرونکس لمیٹڈ نے (TIPA) یعنی ٹیکنیکل امیج پریس ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ ایوارڈز 2013 میں 4 مختلف ایوارڈ اپنے نام کر لیے۔
سامسنگ کو یہ ایوارڈ بیسٹ سی ایس سی ایڈوانسڈ،بیسٹ موبائل امیجنگ ڈیوائس،بیسٹ امیجنگ انوویشن اور بیسٹ فوٹو ٹی وی کی کیٹیگری میں دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سامسنگ کے ڈیجیٹل امیجنگ ڈیوائسز نے پہلی بار TIPA میں 3 ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔
سامسنگ کی اسمارٹ کیمرہ NX300 نے Best CSC Advanced کا ایوارڈ بہترین ایوارڈ کمپیکٹ سسٹم کی بدولت حاصل کیا ہے،NX300 برانڈ نیو 20.3 میگا پکسل پر مشتمل کیمرہ ہے جس میں APS-C CMOS سینسر نصب کیا گیا ہے جس سے صارف زندگی کے کسی بھی لمحے کی تصویر کسی بھی قسم کی روشنی میں لے سکتا ہے۔
اس سینسر کی بدولت کم روشنی میں لی گئی تصویر میں اتنے ہی رنگ نمایاں ہوں گے جتنا کہ بہترین روشنی میں لی گئی تصویر میں ہو سکتے ہیں۔ جبکہ اس سینسر کے باعث تصویر واضح دیکھی جا سکتی ہے۔
NX300 کیمرہ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں موجود آٹو فوکس سسٹم فوری تصویر لینے کے عمل میں معاونت فراہم کر کے تصویر کو دھندلانے سے بچاتا ہے۔ کیمرہ وائی فائی سہولت کے باعث صارف کو تصویر شیئر کرنے میں آسانی فراہم کرتا ہے۔
سامسنگ الیکٹرونکس یورپ کے صدرو چیف ایگزیکٹیو آفیسر Seok Pil Kim نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سام سنگ کوملنے والے یہ ایوارڈ دراصل انڈسٹری میں نت نئی ایجادات کا اعتراف ہے جو کہ سام سنگ کے لیے ایک اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں نت نئی ایجادات اور ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا جو سلسلہ سام سنگ نے شروع کیا تھا وہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

ان کے مطابق سام سنگ نے اپنے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیشہ انہیں نت نئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔
دی ٹیکنیکل امیج پریس ایسوسی ایشن TIPA کے ایوارڈ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈز ایک مستند اعزاز ہے جو کہ تصوراتی دنیا کے لیے ایک جانا پہچانا نام ہے۔

0 comments:

Post a Comment