ایبٹ
آباد…2برس پہلے آج ہی کا دن تھا جب پوری قوم یہ سن کر حیرت زدہ رہ گئی تھی
کہ اسامہ بن لادن کو امریکی فوج نے ایبٹ آباد میں ہلاک کردیاہے۔ القاعدہ
کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پاکستان میں ہلاک کرکے امریکا نے توسکھ کاسانس
لے لیا مگر ابیٹ آباد حملے کو دوبرس مکمل ہونے کے باوجود پاکستان میں
دہشتگردی ختم نہیں ہوئی۔یکم اوردومئی کی درمیانی شب امریکی فوج کی اس
کارروائی میں اسامہ بن لادن اوراسکے دوساتھیوں کوہلاک کردیاگیاتھا۔تاہم
بیویوں اوربچوں کوبعد میں پاکستانی حکام نے گرفتارکر کے تحقیقات کی۔واقعہ
کوددبرس بیتنے کے باوجودمقامی افرادحیران ہیں کہ یہاں دنیاکانمبرون مطلوب
شخص کیسے خاموشی سے ایک عرصے رہتارہا۔ایبٹ آبادکمیشن کے چئیرمین جسٹس
ریٹائرڈجاویداقبال نے اس سال کے پہلے ہی ماہ میں وزیراعظم کوواقعہ کی
تحقیقات سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کردی تھی تاہم عوام یہ تاحال نہیں جان
پائے کہ اسامہ کب،اورکیسے پہنچاتھا،کس نے مددکی اوران عناصر کے خلاف ابتک
کیاکارروائی ہوئی۔یہ بھی واضح نہیں ہوسکاکہ جب امریکی ٹیم پاکستانی حدود
میں داخل ہوئی توسیکیورٹی ادارے کیاکررہے تھے؟
Wednesday, 1 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment