Wednesday, 1 May 2013



ہری پور…تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں دس ہزار کیوسک کی کمی کردی گئی ہے۔ ملک میں بجلی کا بحران شدید ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔آج تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1382.61 فٹ رکارڈ کی گئی۔پانی کی سطح میں مسلسل کمی کی وجہ ڈیم سے زیادہ پانی کا اخراج بتایا جا رہا ہے۔ ڈیم میں قابل استعمال کا ذخیرہ 53 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔جس سے زرعی اور بجلی کی پیداوار میں بڑی حد تک کمی سامنا رہے گا ۔ ڈیم سے پانی کے اخراج میں کل کے مقابلے میں 10 ہزار کیوسک کی کمی کردی گئی ہے۔ڈیم میں پانی کی آمد 38 ہزار 200 اور اخراج 30 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق پہاڑی اور بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے آیندہ ایک دو ہفتوں میں ڈیم میں پانی کی آمد کا امکان بہت کم ہے۔ ڈیم میں پانی کی کم آمد کے سبب بجلی کا بحران ایک مرتبہ شدت اختیار کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ملک میں جہاں گندم کی کٹائی مکمل ہو چکی ہے وہاں پر چاول کی فصل کے لیے پانی کی عدم دستیابی کے سبب اس میں تاخیر کا امکان ہے خصوصا سندھ کے میدانی علاقوں میں پانی کی شدید کا کمی کا سامنا رہے گا۔ دوسری جانب منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1107.85 فٹ رکارڈ کی گئی جو ڈیڈ لیول سے 68 فٹ بلند رکارڈ کی گئی ڈیم میں پانی کی آمد 38 ہزار 288 اور اخراج 40 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا جبکہ ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 7 لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ رکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 13ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment