لاہور…گڑھی
شاہو میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہو گیا
،جس میں دونوں طرف کے 5 کارکن معمولی زخمی ہو گئے۔لاہور میں صوبائی حلقہ
پی پی 147 میں تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی کی انتخابی ریلی علامہ
اقبال روڈ گڑھی شاہو سے گزر رہی تھی کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محسن لطیف
کے کارکنوں سے مڈ بھیڑ ہو گئی۔جس پر دونوں طرف سے کارکن مشتعل ہو کر گتھم
گتھا ہو گئے،اس کارروائی میں 5 افراد معمولی زخمی ہو گئے۔تاہم پولیس نے
بروقت کارروائی کر کے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔
Wednesday, 8 May 2013
لاہور: (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا، 5 زخمی
Posted by Unknown on 22:13 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment