Wednesday 8 May 2013


لاہور بند روڈ پر سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد کے انتخابی قافلے پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے ایک کارکن معمولی زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔رانا مشہود احمد کے مطابق وہ صوبائی حلقے 149 کے علاقے اے بلاک گلشن راوی سے گزر رہے تھے کہ اچانک ایک پتھر ان کی گاڑی پر آ کرگرا ،، جس پر انہوں نے گاڑی روکی تو گھات لگائے نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ کرنے پر حملہ آور فرار ہو گئے۔فائرنگ کے دوران ان کا ایک کارکن عامر محمولی زخمی ہو گیا۔پولیس نے ایک ملزم وحید کو گرفتار کر کے بندوق برآمد کر لی ہے۔

0 comments:

Post a Comment