کوریا کی مشہور زمانہ الیکٹرانکس کمپنی ایل جی نے 3ڈی ٹیکنالوجی سے مزین
84 انچ کا الٹرا ایچ ڈی ٹی وی پاکستان میں لانچ کر دیا ہے جس کی قیمت 2
ملین روپے ہے، جی ہاں 20 لاکھ روپے!
دنیا کا پہلا الٹرا ایچ ڈی ٹی وی 4 ہزار ریزولیوشن تک جاتا ہے، جو الٹرا
ایچ ڈی (3840 ضرب 2160) کے ساتھ تصویری معیار کی نئی سطح کو چھوتا ہے اور
فل ایچ ڈی (1920 ضرب 1080) کو ایک معمولی چیز بنا دیتا ہے۔
اس زبردست ٹی وی کی دیگر خصوصیات درج ذیل ہیں:
- ایل جی سینما: ایل جی سینما 3ڈی مع 2ڈی اور 3ڈی کنورژن
- ایل ای ڈی پلس ٹیکنالوجی
- ایل جی اسمارٹ ٹی وی
- 2.2 اسپیکر سسٹم: 50 واٹ آڈیو (10 ڈبلیو ضرب 2 + 15 ڈبلیو ووفر ضرب 2) اور 2.2 ساؤنڈ، آپ 10 اسپیکرز، مع دو طاقتور سب ووفرز کے ساتھ زبردست لطف اٹھا سکتے ہیں
- فلکر مفت گلاسز کی 6 جوڑیاں پیک میں شامل
- ڈوئل پلے ٹیکنالوجی: ایل جی کی ڈوئل پلے ٹیکنالوجی کی بدولت اسی ٹی وی کی فل اسکرین پر دو پلیئر اسپلٹ اسکرین گیمنگ
- ٹروموشن (فریم ریٹ): 240 ہرٹز
- وائی فائی (ر) تیار
اس اعلان کے ساتھ ایل جی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں الیکٹرانکس مصنوعات کی مزید رینج متعارف کروانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون
کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی وائی کم، صدر ایل جی الیکٹرانکس گلف، نے
کہا کہ ایل جی پاکستان میں صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے
اپنی پیداوار کو بہتر بنانے کا اصولی فیصلہ کر چکا ہے۔ و
انہوں نے مزید کہا کہ “اس وقت پاکستان میں ہماری پیداوار صرف ٹیلی وژن
اور ایل سی ڈیز تک محدود ہے، لیکن آئندہ چند ماہ میں ہم مائیکرو ویوز اور
واشنگ مشینوں جیسی گھریلو مصنوعات کی پیداوار بھی شروع کر دیں گے۔”
ایل جی پاکستان میں موبائل کے شعبے میں بھی اپنی مصنوعات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
0 comments:
Post a Comment