Sunday 12 May 2013

زمین کے مدار میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں گیس کے اخراج کے بعد دو خلا بازوں نے سٹیشن سے باہر آ کر اس کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔
خلائی سٹیشن کے عملے نے جمعرات کو امونیا کے اخراج کا پتہ چلایا تھا۔ خلائی سٹیشن میں مائع امونیا کا کام اس حدت کو جذب کرنا ہے جو برقیاتی نظام میں پیدا ہوتی رہتی ہے۔
خلائی سٹیشن کی اس نظام میں پہلے بھی خرابی پیدا ہو چکی ہے۔ سن دو ہزار سات میں بھی اسی جگہ سے گیس کا اخراج شروع ہو گیا تھا جہاں اس بار ہو رہا ہے۔
خلائی سٹیشن کا عملہ چھ افراد پر مشتمل ہے۔ان میں سے کمانڈر ہیڈفیلڈ سمیت تین افراد نے پیر کو واپسی کا سفر شروع کر رہے ہیں۔ کمانڈر نے مِشن کنٹرول سے دریافت کیا ہے کہ ان کی واپسی کا سفر امونیا کے اخراج سے کس طرح متاثر ہو سکتا ہے۔
مِشن کنٹرول کے مطابق امونیا کے اخراج سے ان تینوں کے زمین کی طرف واپسی کا سفر متاثر ہونے کا بہت کم امکان ہے۔

0 comments:

Post a Comment