Sunday 12 May 2013

Iblees

Posted by Unknown on 06:22 with No comments
ابلیس کا اصلی نام عزازیل ہے۔ ابلیس کی کنیت ابو قیتر یعنی تکبر کا باپ ہے۔ ابلیس کے لفظی معنی "انتہائی مایوس" کے ہیں اصلاحا یہ اس جن کا نام ہے جس نے اللہ کے حکم کی نافرمانی کر کے آدم علیہ السلام اور نبی آدم علیہ السلام کے لیے مطیع و مستخر ہونے سے انکار کر دیا۔

ابلیس کو انسان پر کوئی اختیار حاصل نہیں کہ وہ زبردستی اسے کھینچ کر اپنی راہ پر لے جائے۔ وہ صرف بہلانے پھسلانے سے کام لے سکتا ہے۔شیطان کے پانچ اہم ساتھی ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں

1.ثبر...اس کے اختیار میں مصیبتوں کا کاروبار ہے۔ جس میں لوگ ہائے واویلا کرتے ہیں۔ اور گریباں پھارٹے ہیں منہ پر طمانچے مارتے ہیں اور جاہلیت کے نعرے لگاتے ہیں

2.اعور ....یہ لوگوں کو بدی کا مرتکب کرتا ہے اور اسے ان پر اچھا اور پسندیدہ کر کے دکھاتا ہے۔

3.مسوط .. یہ کذب اور دروغ پر مامور ہے۔جسے لوگ کان لگا کر سنیں۔ یہ انسانوں کی شکل اپنا کر ان سے ملتا ہے۔ اور انہیں فساد برپا کرنے کی جھوٹی خبریں سناتا ہے۔

4.داسم.. یہ آدمی کے ساتھ گھر میں داخل ہوتا ہے اور گھر والوں کے عیب دکھاتا ہے۔اور ان پر غضب ناک کرتا ہے۔

5.زکنیور. یہ بازاروں کا مختار ہے۔ بازاروں میں آ کر یہ قسم قسم کی بدی اور بددیانتی کے جھنڈے گاڑتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment