Saturday, 18 May 2013

لاہور: پاکستان سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم محمد عبداللہ عابد نے ٹریفک کنٹرول کرنے کا ایسا نظام متعارف کرایا ہے جسکی مدد سے کافی حد تک ٹریفک بلاک کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور میں پاک ترک اسکول کے طالب علم محمد عبداللہ عابد نے ایک سوفٹوئیر تیار کیا ہے جو ویب کیم کی مدد سے کسی بھی ٹریفک سگنل پر چاروں اطراف میں گاڑیوں کی تعداد دیکھ کر ٹریفک کنٹرول کرتا ہے۔

اس نظام میں جدھر زیادہ گاڑیاں ہوں انہیں زیادہ وقت اور جدھر کم گاڑیاں ہوں انہیں کم وقت دیا جاتا ہے۔

ٹریفک کنٹرول نظام کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ ایس ایم ایس یا ریڈیو سگنل کے زریعے ڈرائیوروں کو سڑک بلاک ہونے جبکہ کوئی مشکوک حرکت دیکھ کر پولیس کو بھی اطلاع کرتا ہے۔

پاکستانی طالب علم عبداللہ عابد نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے عالم آئی ٹی مقابلہ میں شرکت کی جہاں امریکہ،تھائی لینڈ،بھارت،برازیل،افغانستان،ترکی،نائیجیریا،اور البانیہ سمیت 8 ممالک کے طلباء نے 176 پراجیکٹ پیش کیے۔

مقابلے کے منتظمین نے عبداللہ کے پرجیکٹ کو سراہتے ہوئے انہیں دوسرے انعام اور تین سو ڈالر کا حقدار قرار دیا۔

0 comments:

Post a Comment