Tuesday 28 May 2013


ماسکو…این جی ٹی …کمپیوٹر کی ایجاد کے بعد ٹائپ رائٹر کا استعما ل تقریباً ختم ہی ہو گیا ہے تاہم ایک روسی آرٹسٹ نے ایسا منفرد ٹائپ رائٹر تخلیق کیا ہے جس پر ٹائپنگ کر نے سے کاک ٹیل مشروب کا گلاس تیار ہو تا ہے۔ٹائپ رائٹر کے اوپر ایک گلاس اور کاک ٹیل کی تیاری کیلئے ایک متحرک نظام نصب ہے جو اس کے بٹن دبانے پر حرکت میں آجاتا ہے۔ ہر ایک بٹن کے ساتھ ایک مشروب کا جگ منسلک ہے جس سے مشروب شفاف پائپ کی نالیوں سے ہوتا ہوا گلاس تک پہنچتا ہے ۔ صرف ٹائپنگ کریں اور مزیدار کاک ٹیل کا گلاس حاضر ہے۔

0 comments:

Post a Comment